اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نیا یاد گاری نوٹ جاری کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پچتھرویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اسی مناسبت سے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کررہے ہیں، جو محض ایک مرتبہ جاری ہوگا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر بانی پاکستان اور عقب میں فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments


