سنگت اکیڈمی خاران کے زیر اہتمام تین سیشن پر مشتمل ادبی تقریب کا انعقاد

خاران (آن لائن) سنگت اکیڈمی خاران کے زیر اہتمام ادبی تقریب فٹبال گرانڈ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی تھے جبکہ نظامت کے فرائض امانت حسرت نے سر انجام دیے۔ تقریب تین سیشن پر مشتمل تھی پہلے سیشن میں ”رژن ِ چڑکہ“ کے عنوان سے چیئرمین میر نورالدین نوشروانی توقیر زرمبش، اشفاق احمد ایڈووکیٹ سفر خان راسکوئی، بابو ظاہر احمد حسین زئی و دیگر نے سیر حاصل گفتگو کی۔ دوسرے سیشن میں مشاعرہ ہوا جس میں لقمان میر، توقیر زرمبش، ضیا شفیع شاہ غیاث شاہ، اصغر صفی الیاس سادگ، عطا شاد مزمل حسین جبکہ تیسرے سیشن میں میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں حفیظ شہزاد نے سنگت اکیڈمی کی طرف سے ایک سپاس نامہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر نورالدین نوشروانی نے کہا کہ خاران کی سرزمین علم و ادب کے حوالے سے انتہائی زرخیز اور مردم خیز ہے، ہمیں اپنے علمی ادبی اور تحقیقی اداروں کو زندہ رکھنے اور فعال بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے، علم و ادب زندہ قوموں کی میراث ہے نسل نو کو علم و شعور کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کی انعقاد وقت کی ضرورت ہے زبان و ادب کے کی ترویج و ترقی کے لیے ہمیں ملکر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے سنگت اکیڈمی کے لیے پچاس ہزار روپے اور تین کتابوں کی اشاعت کا یقین دہانی کرتے ہوئے مزید ، کہا کہ شاعر ادیب معاشرے کے نبض شناس ہ اور امن و آشتی کے پیامبر ہوتے ہیں ہمیں اپنے سوسائٹی کو علم و شعور کی ترویج کے لیے اپنے ادبا کی علمی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے آخر میں میوزیکل پروگرام ہوا جس میں بلوچستان کے مایہ ناز گلوکار عنایت گل ، فرید خارانی ،علی بلوچ و دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب سے خوب داد وصول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں