ضلع کونسل کیچ کے انتخابات میں غیر سیاسی افراد اور قوتوں کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، اتحادی جماعتیں

تربت (آن لائن) ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی نشست کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے رہنماﺅںڈاکٹرعبدالغفوربلوچ،صوبائی مشیرپی ایچ ای لالہ رشید دشتی،ظریف زدگ،نامزدچیئرمین نیاز احمدکیازئی اور واجہ ابوالحسن بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لالہ رشید دشتی وآزادپینل کے رہنمامیرنیازاحمد کیازئی چیئرمین اوربی این پی کے بزرگ رہنما شے نزیراحمد ڈپٹی چیئرمین کیلئے مشترکہ امیدوار ہیںاور بلوچستا ن نیشنل پارٹی اورنیشنل پارٹی اپنے اتحادیوں کیساتھ غیر سیاسی افراد اورغیرسیاسی قوتوں کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،سیاست والیکشن میں مداخلت کے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ،لوگوں کی اظہاررائے آزادی،ووٹ دینے کے حق اورسیاسی جماعتوں کو جمہوری سیاست کا حق دینا چاہئے ،غلط فیصلوں سے ہی ملک کے دو حصے ہوگئے تھے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا ہے،انہوںنے کہاکہ بلوچستان بلخصوص ضلع کیچ میں سیاسی کلچرکو ختم کرنے نہیں دینگے اسلئے قوم پرستوں کو ملکر ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی نشست پر مشترکہ امیدواروں پر اتفاق کیا ہے،انہوںنے کہاکہ اس ضلع کیچ میں ایک عطاشاءکی یاد میں ایک ادبی فیسٹول سے 35لاکھ روپے کتابیں فروخت ہوئی ہیں پھر کیسے یہاں کے باشعوراورنوجوان لوگ دوسروں کو ضلع کیچ پر مسلط ہونے دینگے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراورسابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، ضلع کونسل کیچ کے متعدد کونسلران بھی موجود تھے۔ بلوچستا ن نیشنل پارٹی اورنیشنل پارٹی اپنے اتحادیوں کیساتھ غیر سیاسی افراد اورغیرسیاسی قوتوں کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،سیاست والیکشن میں مداخلت کے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ،لوگوں کی اظہاررائے آزادی،ووٹ دینے کے حق اورسیاسی جماعتوں کو جمہوری سیاست کا حق دینا چاہئے ،غلط فیصلوں سے ہی ملک کے دو حصے ہوگئے تھے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا ہے،انہوںنے کہاکہ بلوچستان بلخصوص ضلع کیچ میں سیاسی کلچرکو ختم کرنے نہیں دینگے اسلئے قوم پرستوں کو ملکر ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی نشست پر مشترکہ امیدواروں پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں