اپوزیشن کا قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے اسمبلی مدت کی توسیع میں ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کی معیشت کی خاطر ہم موجودہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جانا ہے، دیکھتے ہیں حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں آنے والے وقت میں ہی معلوم ہوگا حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں