پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ڈی ٹی کی کارروائیاں ،7 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،ساہیوال(صباح نیوز)لاہور میں محکمہ انسدادتخریب کاری (سی ٹی ڈی)نے مختلف کارروائیوں میں 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ پر کئے گئے، کارروائیاں راولپنڈی، ساہیوال، بہالپور اور گوجرانوالا میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار سات مشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی، گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں