بلوچستان حکومت کی ناقص کارکردگی،کینسر ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی نااہلی یا چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ،بلوچستان میں شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کی تعمیر کاآغاز نہ ہوسکاجبکہ حکومت بلوچستان نے دعویٰ کیاہے کہ یہ منصوبہ 30جون 2020ء تک مکمل کرلیاجائے گا۔حکومت بلوچستان نے مقامی اخبارات میں اشتہار جاری کیاہے جس میں حکومت بلوچستان کی مالی سال2019-20کی کارکردگی کاذکر کیاگیاہے ،مذکورہ اشتہار میں دیگر منصوبوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کا4فروری کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہاتھوں باقاعدہ افتتاح کیاگیاتھا کا منصوبہ بھی شامل ہیں جس کی لاگت 1000بلین روپے لکھی گئی ہے تاہم 4فروری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے افتتاح کے موقع پر بریفنگ کے دوران منصوبے کی لاگت ایک ارب60کروڑ روپے بتائی گئی تھی ،حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اشتہار میں دعویٰ کیاگیاکہ شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال سمیت 59منصوبے 30جون 2020ء تک مکمل کرلئے جائیںگے ،دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کی افتتاح کے بعد اس پر پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی کام شروع نہیں ہوسکاہے ،دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرسلیم ابڑو نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیاکہ کینسر ہسپتال پر کام جاری ہے تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر سست روی کاشکار ہوگیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں