بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے پارٹی سے متعلق کیس، حتمی بحث نہ ہوسکی

اسلام آباد (یو این اے) بی این پی عوامی کے نو منتخب مرکزی صدر راجی راھشون میر اسداللہ بلوچ کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد سرٹیفیکیٹ، رپورٹ و دیگر منسلک کاغذات کے اوپر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے جاری سماعت میں آج پارٹی کی طرف سے ممتاز قانون دان سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل کامران مرتضی صاحب حتمی دلائل دینے کیلئے پیش ھوئے ان کے ساتھ ساتھ پارٹی کے وکلا سعید فیض ، محمد حسن بلوچ پیش ھوئے ، ایڈوکیٹ جی ایم خان بھی حاضر رہے جبکہ پارٹی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی بھی کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہے۔درخواست گزار میر اسراراللہ زہری کے کونسل نے بحث کے بجائے تاریخ مانگی بریں بناں حتمی بحث نہ ھو سکی اور کیس اگلی تاریخ تک ملتوی ھوئی۔ آہندہ سماعت 13 جولائی کو ھوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں