چاغی میں شدید گرمی میں بجلی بندش کے اوقات کار میں تبدیلی قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی (نامہ نگار) نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں نوکنڈی دالبندین چاغی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی بندش کے اوقات کار میں تبدیلی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ گرمی کا زور دن بارہ بجے سے شام چھ بجے تک رہتا ہے جب کہ تین دن قبل شدید گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی ٹائمنگ صبح نو بجے سے شام تین بجے تک اور پھر چھ بجے سے بارہ بجے تک یہاں کے عوام کو سزا دینے کے مترادف ہے بیان میں کہاگیاہے کہ ضلع چاغی میں بجلی کے ٹائمنگ اور دورانیہ پر ہمیشہ سے ہی سیاست کی گئی تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جاسکے بیان میں مزید کہاگیا کہ اس وقت ضلع چاغی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تین بجے کے بعد بیماروں بزرگوں بچوں کو انتہائی تکالیف کا سامنا ہورہاہے واپڈا حکام کن مہربانوں کی ایما پر ضلع چاغی کے عوام کی منشا کے بغیر بجلی بندش کے اوقات کار تبدیل کرکے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے نیشنل پارٹی واپڈا کے اس متعین کردہ ٹائمنگ کومکمل مسترد کرکے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بجلی کے ٹائمنگ کو تبدیل کرکے عوام کی رائے کی مطابق بنائی جائے اور گرمیوں کے موسم میں بجلی کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے بڑھااکر بیس گھنٹے کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے بصورت دیگر نیشنل پارٹی پورے ضلع میں واپڈا کے خلاف احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں