خیبر پختونخوا نے نو منتخب گورنر فیصل کریم نوکنڈی نے حلف اٹھا لیا

پشاور (انتخاب نیوز) فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام اور مہمانوں نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور موجود نہیں تھے۔ نئے گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تھے جن کی بطور گورنر نامزدگی گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں ہوئی جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں