لندن، تیز رفتارگاڑی اسکول میں گھس گئی، بچی ہلاک، 16 افراد زخمی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوب مغربی لندن کے ایک پرائمری اسکول میں تیز رفتار گاڑی گھس گئی۔حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی کی عمر 8 سال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تخریب کاری کا نہیں، 40 سالہ خاتون ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


