نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں، جلد پاکستان واپس آئیں گے عطا ء تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں، شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔ا نہوںنے کہا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں