نو مئی واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار، بیٹے کو سیاسی رہنماؤں کے بہکاؤے میں نہیں آنا چاہئے تھا،والد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی کو ہونیوالے جلائوگھیرائومیں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم محمد ارسلان کے والدین نے بیٹے کی شرپسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ملزم ارسلان کے والد نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا،بیٹے کو سیاسی رہنمائوں کے بہکاؤے میں نہیں آنا چاہئے تھا۔والدہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، میں نصیحت کروں گی کہ نوجوان ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں جو ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں