کندھ کوٹ ،ڈاکوئوں نے ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کو اغوا کر لیا
کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ میں ڈاکوئوں نے ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔کندھ کوٹ میں ایک بار پھر ڈاکوؤں نے اغوا برائے تاوان کی واردات کر ڈالی اور اس بار اہلکاروں سمیت پولیس افسر کو بھی ساتھ لے گئے۔ایس ایچ او گل محمد مہر ، اہلکار نبی داد منگی سمیت تین اہلکاروں کو ڈاکوئوں نے کچے کے علاقے سے اغوا کیا۔ڈاکوئوں نے ایس ایچ او گل محمد مہر کے بھائی ڈاکٹر وہاب کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کی جبکہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ تاون طلب کیا۔یاد رہے کہ جو پولیس افسر اور اہلکار اغوا کیے گئے تھے وہ اس پولیس ٹیم کا حصہ تھے جو کچے میں مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments


