لورالائی، زمین کے تنازع پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
لورالائی (آن لائن) زمین کے تنازعہ پر دو گھرانوں کے درمیان جھگڑا ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی شبوزئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گھرانوں کے درمیان جھگڑا ہوا فائرنگ سے ایک ہلاک 2زخمی ہوگئے تینوں باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں جمال خان قوم شبوزئی ساکن کلی شبوزئی جاں بحق جبکہ زخمی گل محمد قوم شبوزئی‘ عبدالحکیم قوم شبوزئی ساکن شبوزئی ہیں مزید کاررائی متعلقہ انتظامہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


