پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔علی عباس گل آغا نے پارٹی صدرعبدالعلیم خان سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔ عبدالعلیم خان نے علی عباس گل کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن عزیزکے مفاد کا بھرپورتحفظ استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ہے،ملک و قوم کے گزشتہ5برس ضائع ہوئے، 9مئی تشدد کی علامت کا دن بن چکا ہے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام آدمی ملک میں نئی قیادت اوراسے ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن دیکھناچاہتا ہے،استحکام پاکستان پارٹی عوامی امنگوں کے عین مطابق منشورلائے گی،دعوے نہیں عمل کر کے دکھائیں گے،تاخیر کا ازالہ کیا جائے گا،پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہرمحب وطن کو ساتھ لیکرچلیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر سے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی،مہنگائی،بیروزگاری،امن وامان اوردہشتگردی جیسے مسائل حل کرینگے،آج بھی پختہ ارادے اوراہل قیادت کیساتھ بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔علی عباس گل نے جہانگیرترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی موجودہ حالات میں واحد حل اوربہترین آپشن ہے،سابق صوبائی وزرا اورپارٹی رہنما میاں خالد محمود اور سعید اکبرنوانی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں