امرناتھ یاترا منگل کو مسلسل چوتھے دن بھی معطل

جموں(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںامرناتھ یاترا منگل کو مسلسل چوتھے دن بھی سرینگر جموں ہائی وے کی بندش کی وجہ سے معطل رہی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی وے کے رام بن سیکشن کو شدید بارشوں اور تودے گرنے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تھا اور ہائی وے کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کردیاگیا۔ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے 15ہزارہندویاتری جموں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹریفک حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شاہراہ خصوصا ضلع رام بن کے سکشن کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں