قلات، زمین کے تنازعے پرجھگڑے کا معاملہ، قبائلی رہنماؤں کی مداخلت، دونوں فریقین دو ماہ کی جنگ بندی پر آمادہ
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے علاقے کپوتو میں عمرانی قبیلہ کے دو گروپس کے مابین جھگڑے کا معاملہ، قبائلی رہنماوں کی مداخلت، دونوں فریقین کو دو ماہ کی جنگ بندی پر آمادہ کردیا، تفصیلات کیمطابق قلات کے علاقے پیر غیب کپوتو میں گزشتہ رات عمرانی قبیلہ کے مابین زمین کے تنازع پر لاٹھیوں اور چاقوں سے وار کیا گیا تھا جسکے نتیجے میں تقریباً 12 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پرنس آغا قلندر خان احمد زئی میر سہراب خان مینگل کونسلر محمد حنیف و دیگر نے قبائلی میڑھ کے زریعے کپوتو پہنچ کر دونوں فریقین کو آمادہ کرکے 2ماہ کی جنگ بندی کرادی اس موقع پر پرنس آغا قلندر خان احمد زئی نے کہا کہ دونوں فریقین کی رضامندی سے جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے اور جس زمین پر جھگڑا ہوا ہے اس پر دونوں فریقن کو داخل ہونے پر مکمل پابند کی گئی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے آغا قلندر خان احمد زئی میں میر سہراب خان مینگل و دیگر کی اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔


