راولپنڈی پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے بھتیجے کے گھر پر چھاپہ

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے بھتیجے کے گھر پر علی الصبح چھاپہ مارا، تاہم شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس چلی گئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس ایک بار پھر متحرک ہو گئی اور اس سلسلے میں جمعہ کی صبح راولپنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس اہل کاروں نے گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم شیخ رشید احمد پولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔ بعد ازاں شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں