ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا، اسٹاف ایسوسی ایشن کی مبارکباد
کوئٹہ (این این آئی) ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے بیوٹمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وائس چانسلر جامعہ کے مسائل حل کر نے اور اسے بہتری کی جانب لیکر جانے میں اپنا کر دار ادا کریں گے ۔یہاں جا ری کر دہ ایک بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نعمان خان ، جنرل سیکر ٹری شمس الھدیٰ ، سینئر نائب صدر سہیل انور ودیگر نے کہا کہ وائس چانسلر کی پروفائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے بیوٹمز ملازمین کی بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن یہ امید رکھتی ہے کہ نئے وائس چانسلر یونیورسٹی کو درپیش انتظامی اور مالی مسائل، ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اور یونیورسٹی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائےں گے۔بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی کو بہتر تعلیمی اداراہ بنانے کیلئے وائس چانسلر کے ساتھ مثبت ورکنگ ریلیشن شپ کی خواہاں ہے ہم ادارے کی بہتری کے لئے نئے وائس چانسلر کے ساتھ نیک نیتی سے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔


