بی این پی عوامی نے علاقے کے مسائل حل نہیں کیے، جلد لائحہ عمل دیں گے، پنجگور کے عوام کا عندیہ
پنجگور (این این آئی) پنجگور کے علاقے وش آپ کلگ کے مکینوں، بی این پی عوامی کے یونٹ سیکرٹری حاجی عبدلصمد، حاجی عبدالحمید حاجی عبدالنی، مولوی محمد صدیق، محمد موسیٰ، زاہد مراد، حاجی عطا محمد، میر واڈی اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تعلق بی این پی عوامی سے ہے مگر بی این پی عوامی نے ہمارے علاقے کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے جائز اجتماعی مسائل کے حوالے سے کئی بار بی این پی عوامی کے قیادت اور زمہ داران سے بات چیت کی گئی ہے مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود تاحال علاقے میں کوئی اجتماعی کام نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک روڈ کے مشرقی میں واقع بڑی ابادی وش آپ کلگ دور حاظر کی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کے بنیادی مسائل بجلی اسکول پینے کے پانی سمیت دیر حل نہ کئے گئے تو ہم جلد اپنے آئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری بی این پی عوامی کے زمہ داران پر عائد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سال قبل سردار چاہ سے آکر علاقے کو آباد کیا تا کہ ہمیں شہری سہولیات بجلی پینے کے پانی اسکول سمیت دیگر سہولیات میسر ہو ں مگر یہاں بھی کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ بور اور بلڈوزر گھنٹوں سے بھی سردار چاہ کے لوگوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے پانچ سال برداشت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی بی این پی عوامی کے ممبر اور ورکرز ہیں اگر ہمارے جائز اجتماع مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم صلاح مشورے کے بعد جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ اس جدید دور میں بجلی پینے کے پانی اسکول ہسپتال روڈ سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ہم این پی عوامی کے زمہ داران سے ذاتی ڈیمانڈ نہیں کررہے ہیں بلکہ علاقے کے جائز اجتماعی مطالبات پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ طفل تسلیوں سے علاقے کے مسائل حل نہیں ہونگے اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔


