چوہدری برادران ایک مرتبہ پھر ساتھ بیٹھیں گے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائیگا، ق لیگ بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ، پارٹی منشور اور پیغام کوگھر گھر پہنچانے کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، پارٹی نے یوتھ کو آگے لانے کے لئے یوتھ ونگ تشکیل دیا ہے، چوہدری برادران ایک مرتبہ پھر ساتھ بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ظفر جمالی ، سید عثمان ، شمس اللہ ، نواب خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی قیادت سنبھالی ہے تب سے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں چوہدری شجاعت کی قیادت میں پارٹی نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پارٹی میں شمولتیں متوقع ہے مسلم لیگ (ق) آنے والے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور خواتین کو ہمیشہ صرف اور صرف نعرے بازی کی حد تک محدود رکھا گیا پارٹی کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر لیبر ونگ تشکیل دی گئی ہے جس میں مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواب خان کو لیبر ونگ کا صدر، عبد الرشید کو نائب صدر اور علی حسن کو جنرل سیکر ٹری منتخب کیا گیا ہے جس پر نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چوہدری برادران ایک مرتبہ پھر ساتھ بیٹھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے ہمیں پارٹی منشور گھر گھر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کو آگے لیکر آرہی ہے انتخابات میں حصہ لیکر لیبر ونگ کی قیادت لیبر ونگ سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کو ہو نے والے واقعات میں نوجوانوں کو قصور نہیں تھا کیونکہ انکی ذہنی سازی کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نظر میں نوجوان اور لیبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسمی پرندے بہت ہیں ہمیں ایک کی مرتبہ اپنے دلوں پر پتھر رکھنا پڑے گا اس سے کوئی قیامت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے کے لئے مسلم لیگ ( ق ) تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں