وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ1577کلومیٹرروڈ کی تعمیر اس رواں سال کام ہوگا
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت نے بلوچستان میں1577کلومیٹر روڈز کی تعمیر کیلئے 36ارب 33کروڑ روپے مختص کئے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ1577کلومیٹرروڈ کی تعمیر اس رواں سال کام ہوگا۔وفاقی پی ایس ڈی پی برائے سال2023-24ءکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے مطابق 3ارب 23کروڑ کی لاگت سے کچلاک تا ژوب 298کلومیٹر کا قومی شاہراہ این 50 کیلئے زمین کا حصول،جائیدادوں کیلئے معاوضہ اور دورویہ کرنے کیلئے ری لوکیشن کی مد کیلئے ایک ارب 50کروڑ اور مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے موجودہ بجٹ میں 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔کوئٹہ میں23کلومیٹر کاویسٹرن بائی پاس کیلئے ایک ارب ،نوکنڈی سے ماشکیل سی پیک روڈ کی تعمیر کیلئے 2ارب50کروڑ رکھے گئے ہیں ،زیارت موڑ سے کچ ہرنائی روڈ 107کلومیٹر اور ہرنائی سے سنجاوی روڈ55کلومیٹر کی تعمیر کیلئے ایک ارب، آواران جھاﺅ روڈ کی ری ہیلبیٹیشن و اپ گریڈیشن 54کلومیٹرکیلئے2ارب50کروڑ، جل جھاﺅ بیلہ سیکشن 80کلومیٹر کیلئے ڈیڑھ ارب ،گوادرریتوڈیرو روڈ کیلئے 70کروڑ،خضدار سے کچلاک 330کلومیٹر کودورویہ کرنے کیلئے 5ارب50کروڑ ،ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کی تعمیر کیلئے ایک ارب ،ہوشاب آواران146کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 2ارب 10کروڑ،ہوشاب سے آواران ،خضدار سیکشن اورآواران سے نال 168کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 3ارب ،بسیمہ سے خضدار 106کلومیٹرلین ہائی وے کیلئے 80کروڑ روپے ،این 50یرک ساگو ژوب بشمول ژوب بائی پاس210کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 6ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔


