گوادر کی تاریخ میں پہلی آرتھوپیڈک سرجری مکمل

گوادر(یو این اے )جی ڈی اے ہسپتال گوادر زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹورک میں آرتھوپیڈک سرجن کی تعیناتی اور آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر کے سیٹ اپ کے بعد، آرتھوپیڈک سرجری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کا قیام ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی اور ایم پی اے میر حمل کلمتی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے عمل میں لایا گیا۔اس کے علاوہ جی ڈی اے ہسپتال گوادر زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹورک میں دو میڈیکل اسپیشلسٹ اور دو گائناکالوجسٹ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔گوادر کی عوام کیلئے یہ انتہائی خوش آئین بات ہےکہ گوادر میں پہلی بار ہیلتھ کے شعبے میں انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جا رہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں