لیبیا کی جیل میں7 ماہ سے قید پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، قیدیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں 7 ماہ سے قید ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔پاکستانی قیدیوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیا جاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کے لئے موثر اقدامات کرے۔جسٹس ہیلپ لائن عہدیداران نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے، سربراہ جسٹس ہیلپ لائن نے بھی اپیل کی کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Load/Hide Comments


