اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر چھاپہ،2 فلسطینی بھائی گرفتار
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔مسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی نوجوانوں کی شناخت خالد اورعبد الرحمن شریف کو باب المجلس سے حراست میں لیا گیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ خالد شریف کو اس لئے حراست میں لیا گیا کیونکہ وہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی سہولت فراہم کررہا تھا۔قابض فوج نے اس کے بڑے بھائی عبدالرحمان الشریف کو حراست میں لیا۔ عبدالرحمان فلسطینی محکمہ اوقاف کا ملازم ہے۔حراست میں لئے جانے کے بعد دونوں بھائیوں کو القشلہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


