ٹانک ، پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، ایک اہلکار زخمی
ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ٹانک کے نواحی علاقے نصران پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ حملہ آورؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


