پنجاب حکومت کی پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دینے ،گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دینے اور گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے پرویز الہی کو خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ، پنجاب حکومت کی اپیل میں پرویز الٰہی، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا، تحقیقات کرنے والے متعلقہ ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے تفتیش کر رہے ہیں، عدالتی فیصلے میں سنگل بنچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا ہے۔پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں