مولانا ہدایت الرحمن کی ڈپٹی کمشنر خضدار سے ملاقات، یونیورسٹی طلبہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
خضدار (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ و جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سے ان کے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی مولانا امان اللہ مینگل مولانا عبدالباسط شاہوانی انجمن تاجران خضدار کےصدر حافظ حمیداللہ مینگل سینئر سپریٹنڈنٹ مراد گزوزئی سمیت دیگر شریک تھے۔ ڈی سی خضدار اور وفد کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ ملاقات میں خضدار یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو یونیورسٹی کے طلبہ کے مطالبات منظور کرکے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


