دوران کنسرٹ حادثہ حقیقت کیا؟ ’بادشاہ’ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریپر، گلوکار، آدتیہ پرتیک سنگھ عُرف بادشاہ نے خود سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کردی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت گردش کررہی ہے جس میں ایک گلوکار کو لائیوپرفارمنس کے دوران اسٹیج سے گِرتے دیکھا گیا، ویڈیو کے ساتھ ہی مداحوں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ حادثے کا شکار ہونے والا گلوکار کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی ریپر ’بادشاہ’ ہے۔اس دعوے کی وجہ یہ تھی کہ گرنے والے گلوکار کا اسٹائل بالکل ریپر بادشاہ کی طرح ہی تھا۔ تاہم ان سب قیاس آرائیوں پر ’بادشاہ’ نے اپنی خاموشی توڑ دی۔بادشاہ کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے خود کو محفوظ اور صحیح سلامت ہونے کی خبر دی، انکا کہنا تھا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں اور میں کسی اسٹیج سے نہیں گرا، میں محفوظ ہوں، میرے ہاتھ پاؤں سب صحیح ہیں، میری دعا ہے جو شخص اس اسٹیج سے گرا تھا وہ بھی ٹھیک ہو۔’