چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا معاملہ، بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا گیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے معاملے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا۔ چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکے جانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے انعقاد سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مینجنگ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کر سکتی۔ اٹارنی جنرل کا دلائل میں کہنا تھا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روزمرہ معاملات چلا سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


