کنزہ ہاشمی کی سبز لباس میں تصاویر اور دیڈیوزوائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف و دلکش اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی نئی ویڈیو اور چند تصاویر جاری کرکے مداحوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی جن میں ان کی خوبصورتی اپنے عروج پر ہے۔

پاکستانی ڈرامہ ’عشق تماشہ‘ میں ’رُشنا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو

اور تصاویر میں وہ ایمیرلڈ گرین دلکش میکسی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ نے اپنے لُک کو مزید چار چاند لگانے کیلئے کانوں میں میچنگ بُندے جبکہ سلور ہائی ہیلز بھی پہنیں۔

اداکارہ نے ان تصاویر میں اپنے لباس کی مناسبت سے آنکھوں پر سبز آئی شیڈو اور ہلکی گلابی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے جبکہ ہاتھوں میں سلور انگوٹھی ان کے لُک کو مکمل کرتی دکھ رہی ہےکنزہ ہاشمی کی ان تصاویر کے جاری ہوتے ہی ان کے مداحوں نے پوسٹ کے کمنٹ شیکشن کا رخ کیا جہاں اداکارہ کے پُرستاروں کو ان کے حسن اور لباس کی بے حد تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں