محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام جمعرات 20 جولائی کو ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام جمعرات 20 جولائی کو ہوگی۔ یوم عاشورہ 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم محرم الحرام جمعرات 20 جولائی کو ہوگی۔ یوم عاشورہ 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں