بلوچستان کو کالونی کی طرز پر ڈیل کرنے کی غلط پالیسی نے مایوسی و محرومی کو فروغ دیا، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سوئی ڈیرہ بگٹی کے نوجوان سیاسی سماجی رہنما میر فضل بگٹی اور حمزہ خان بگٹی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات اور باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سنئیر رہنما مختیار چھلگری سمیت دیگر موجود تھے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کا سیاسی عمل اور نیشنل پارٹی کا حصہ بننا نیشنل پارٹی کی شعوری فکری سیاست کی کامیابی ہے۔نوجوان قوم کے مستقبل ہے اور قوم کے مستقبل کو علم و عمل سے اراہستہ ہونا ضروری ہے۔تب چیلنجز سے بصیرت و سنجیدگی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ڈاکثر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نظریاتی وفکری سیاسی جماعت ہے۔نیشنل پارٹی قومی اہداف و مقاصد کے لیے طویل و سنجیدگی و بردباری سے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کالونی کی طرز پر ڈیل کرنے کی غلط پالیسی نے بلوچستان میں مایوسی محرومی کو فروغ دیا۔سوئی سے قدرتی گیس نے ملک بھر کو گیس فراہم کی۔جس سے ملک کے دیگر علاقوں میں تعمیر و ترقی ہوئی۔لیکن سوئی و ڈیرہ بگٹی آج بھی پسماندہ ترین اضلاع میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک قومی اکائی ہے۔جو اپنے قومی سرزمین ثقافت تاریخ و وسائل رکھتی ہے۔اس لیے حکمرانوں کو بلوچستان سے ناروا پالیسوں کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی خدمت کو سیاست کا محور سمجھتی ہے۔اپ نوجوان پارٹی پیغام کو گھر پہنچائے۔کامیابی آپ کی ہوگی۔


