ڈی آئی خان ، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،کانسٹیبل جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میںمڈی گیٹ پر تخریب کاروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر تخریب کاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،جاں بحق پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، جاں بحق پولیس کانسٹیبل کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


