کوئٹہ کے شہری کیو ڈی اے کی جعلی رہائشی اسکیم میں خرید و فروخت اور لین دین سے گریز کریں، شاہوانی قبائل

کوئٹہ (آن لائن) میاں غنڈی کے زمینداروں اور شاہوانی قبائل کے رہنماﺅں ملک عبدالقیوم شاہوانی، حاجی عبدالرحمن بازئی ، حضرت افغان بازئی، اسد اللہ ، ہدایت اللہ شاہوانی، اور دیگر رہنماﺅں نے کیو ڈی اے کی جانب سے چشمہ اچوزئی میں قبائل کی زمینوں پر قبضے کی مذمت کر تے ہوئے کیو ڈی اے ویلی فارم ہاﺅسسز میں سرمایہ کاری نہ کر نے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے گورنر ملک عبدالولی خان کا کڑ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چیف جسٹس بلوچستان کمانڈر 12کور سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینوں پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے کیو ڈی اے ریو نیو بورڈ آف بلوچستان سٹلمنٹ آفس کوئٹہ میں کمیشن اور کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے قبائل کی زمینوں کو تحفظ دیتے ہوئے اداروں میں کرپٹ آفیسران کا تبادلہ کر کے ایمان دار آفیسروں کا تعینات کیا جائے اگر ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں گے یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ کیو ڈی اے کی جانب سے شاہوانی قبائل کی جدی پشتی ملکیتی زمینے میاں غنڈی و موضع خوشکابہ سریاب میں موجود ہیں اس میں آباد اور غیر آباد زمینیں شاہوانی قبائل کے قبضے میں ہیں یہ اراضیات 1908اور1941-45 کے ریکارڈ میں بھی ہمارے آباﺅ اجداد کے ناموں پر ہیں کیو ڈی اے نے گزشتہ سال 20ستمبر2022کو ایک اشتہار جاری کیا کہ کیو ڈی اے انکلیو کے نام سے ہماری زمینوں پر ہاﺅسنگ اسکیم شروع کرنا چاہتا ہے جس پر ہم نے اپنے اعتراضات 23ستمبر 2022کو جبکہ دوسرا اعتراض 8اکتوبر 2022کو تحریری طور کیو ڈی اے دفتر میں جمع کیا ہمیں کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ یکم مارچ 2023کو اسکیم کا باقائدہ اشتہارات کے ذریعے بکنگ شرورع کی گئی اور ہم نے عدالت سے رجوع کیا اس وقت بھی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے جبکہ مذکورہ زمین پر 20جولائی 2023کو باقاعدہ قرعہ اندازی کر رہاہے جو عوام کے ساتھ فراد اور دھوکہ ہے یہ زمینیں ہمارے آباﺅ اجداد کی ملکیت ہیں جس پر ہم کاشت کاری کر رہے ہیں اور ان پر ہم قابض ہیں ہم کسی صورت زمینوں پر قابض نہیں ہونے دیں گے اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ مذ کورہ کیو ڈی اے کی نام نہاد اسکیم میں خریدو فروخت اور لین دین سے گریز کریں کیونکہ کیو ڈی اے نے جعلی طریقے سے الاٹمنٹ کی تھی جو کینسل شدہ ہے جس کا ثبوت ہمارے پاس ہے شہر کے چاروں اطراف کیو ڈی اے قبائل کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اس عمل میں ریو نیو بورڈ آف بلوچستان ،سٹلمنٹ آفس کوئٹہ اور تحصیل کوئٹہ کا عملہ ملوث ہے ہماری گورنر ملک عبدالولی خان کا کڑ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چیف جسٹس بلوچستان کمانڈر 12کور سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینوں پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے کیو ڈی اے ریو نیو بورڈ آف بلوچستان سٹلمنٹ آفس کوئٹہ میں کمیشن اور کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے قبائل کی زمینوں کو تحفظ دیتے ہوئے اداروں میں کرپٹ آفیسران کا تبادلہ کر کے ایمان دار آفیسروں کا تعینات کیا جائے اگر ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور کیو ڈی اے متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں