یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شیر پا پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرا ئوکیس کی سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Load/Hide Comments


