راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو شہر میں خطرناک منصوبہ بندی کررہے تھے۔حکام نے کہا کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار مشتبہ افراد کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ، گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں