زیارت سے نو منتخب کونسلر اغوا، لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی، بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ (آن لائن) زیارت کے علاقے سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کر لیا جس کے خلاف اس کے رشتہ داروں اور اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں نے زیارت کوئٹہ روڈ کو احمدون کراس پر بلاک کردیا، جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگی اور سڑ ک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گزشتہ شب تنگیان سے نامعلوم مسلح افراد نومنتخب کونسلر مصطفی کو اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے، کونسلر کے اہل خانہ عزیز واقارب اور علاقہ مکینوں نے واقع کیخلاف اور کونسلر کی بازیابی کیلئے زیارت کوئٹہ روڈ کو احمدون کراس پر سڑک کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے ٹرانسپورٹروںاور مسافروں کو مشکلات کا سامنہ کر نا پڑا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کونسلر کو فوری طور پر بازیاب کرایا جا ئے، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں