نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہوں، ڈاکٹر نور بلوچ
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈاکٹر نور بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہوں، مجھے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان تعینات کیا گیا تو ان شاءاللہ 90 دن کے اندر اندر غیر جانبدارانہ انتخابات کراﺅں گا، صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو چاہیے کہ وہ ضد نہ کریں بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، مجھے بالائی سطح پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


