کوئٹہ میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید برسات کی پیشگوئی
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دو دن کی مٹی کے طوفان کے بعد ہلکی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا نوجوان سڑکوں پر نکل کر بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے گرمی کی شدت میں کمی اندرون بلوچستان گزشتہ دو ہفتوں سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کوئٹہ میں رات کے اوقات خنک ہواں کی وجہ سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے اتوار کو مغرب کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے کھل گئے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے 25اور26جولائی کو کوئٹہ میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے توقع ہے کہ اس سے گرمی شدت میں کمی آئے گی۔
Load/Hide Comments


