اسحاق ڈار کوئی بھی ذمہ داری نبھانے کے اہل ہیں، نگران وزیراعظم کیلئےلیڈرآف دی ہائوس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، مصدق ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمہ داری دی جائے وہ اس کے اہل ہیں، نگران وزیراعظم کے لئے لیڈرآف دی ہائوس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ داری دی جائے وہ نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمہ داری دی جائے ، وہ اس کے اہل ہیں، سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ مصدق ملک نے کہا کہ نئی مردم شماری پر اعتراضات ہوگئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں 4 سے 6 ماہ چاہئیں، حکومت کا موقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کے لئے 4 سے 6 ماہ درکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کاموقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرالئے جائیں، بہت سی جماعتیں ہمارے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ بیس ریٹ اس لئے نوٹیفائی کیاگیاہے تاکہ فیول ایڈجسمنٹ کے کو ارٹرلی چارجزکم چارج ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں