پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بی این پی کے رہنماؤں کی کیمپ میں یکجہتی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری پارٹی کے ممبر محمد عثمان بڑیچ نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے جانے احتجاجی کیمپ میں جا کر ان کے جائز مطالبات کو پارٹی کی جانب سے جائز قرار دیتے ہوئے پارٹی کی جانب سے یکجہتی کی اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر حاجی محمد شفامینگل جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ فاطمہ ٹی بی سینٹوریم کے صدر عزیز بلوچ سمیت پیرا میڈیکس کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنماں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ ملازمین کے ساتھ انتظامیہ حکومت بیورو کریسی کی جانب سے روا رکھے کے پالیسیوں کی مذمت کی اور ان کے خلاف ہر سطح پر سیاسی جمہوری انداز میں آواز بلند کیا پیرا میڈیکس سول ہسپتال کوئٹہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو جس انداز میں معطل کیا گیا اور بعد میں ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے طور پر جھوٹے مقدمات کا اندراج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انتظامیہ بیورو کریسی پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے ان کے مسائل کو دھونس دھمکیوں جھوٹے مقدمات خوف و ہراس پھیلا کر دیوار سے انہیں لگانا چاہتے ہیں ایسے ناروا پالیسیوں پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کریں گے ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کے ساتھ ظلم و جبر اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی اور ان کی تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جس کا واضح ثبوت قلات اسٹیٹ الانس کی بحالی کا تاریخ لانگ مارچ ہے جن کی قیادت پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کی جو قلات سے شروع ہو کر کوئٹہ پہنچ کر بی این پی کے کارکنوں نے محنت کشوں کے ساتھ گرفتاریاں دینے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال میں انتظامیہ حکومت غریب شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی ادویات فراہم کرنے میں مکمل طور پر قاصر ہے اور کرپشن کا بازار گرم ہے جب بھی کوئی ان کے مسائل پر بات کرتا ہے تو انتظامیہ محنت کشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں محنت کشوں نے جو انکوائری کمیٹی بنائی اس پر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا تھا انتظامیہ اور بیورو کریسی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے تحفظات و خدشات کو دور کرتے ہوئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جاتی جو پیرا میڈیکس ڈاکٹرز انتظامیہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول ہوتا لیکن یہاں اپنے مرضی کی فیصلے کئے جاتے ہیں حکمران فوری طور پر مطالبات کو تسلیم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں