ہمارے معاشرے میں مضبوط خاتون کو خراب عورت سمجھا جاتا ہے، اداکارہ رابعہ بٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط عورت کا تصور خراب عورت کا ہوتا ہے کیونکہ اچھی عورت صرف مار پیٹ برداشت کرتی ہے اور روتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کا اپنے حالیہ انٹرویومیں کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے برا سمجھا جاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان مسائل پر اگر کوئی کہانی تخلیق کی جائے تو لوگ اسے قبول نہیں کرتے وہ عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں