قلات، دشتگوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان کشیدگی، فریقین جنگ بندی پر راضی

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات کے علاقے دشتگوران میں جاری کشیدگی میں اہم پیشرفت، فریقین جنگ بندی پر راضی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے مابین جاری کشیدگی بڑھی تھی اور جنگ کی کشمکش تھی، تو ہمیں کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے بھی اس مسئلے کے حوالے سے ہدایات جاری کیے گئے تھے، میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر قلات جبکہ ڈپٹی کمشنر سوراب کے ساتھ مل کر دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی گئی جس پر فریقین جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ سناڑی قبیلہ نے جو مورچے بنائے ہیں وہ فوراً خالی کریں گے اور مینگل قبیلہ نے جو راستے بند کیے ہوئے ہیں وہ بھی کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشتگوران تنازعہ کے مستقل حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں