جناح ہائوس حملہ کیس ، صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کوشناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیاگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کوشناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا۔بدھ کو پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لئے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔عتیق ریاض کے وکیل نے کہا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلا ئوگھیرائو کیس میں جیل میں قید ہیں۔
Load/Hide Comments


