مانسہرہ، شدید بارشیں،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 3بچے جاں بحق
مانسہرہ(صباح نیوز)مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر نے سے ماں اور 3بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ نواحی علاقے پوٹھہ شاہ کوٹ میں آیا، ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں،ملبے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔دوسری جانب ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، ایوب میڈیکل کمپلیکس، بلال ٹائون، حسن ٹائون اور مانسہرہ روڈ پرطغیانی سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ امدادی ٹیموں نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


