قلات، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےگاڑی سے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کے آئس شیشہ برآمد کرلی ۔پولیس زرائع کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع ملنے پر قلات پولیس نے نیشنل ہائے وے روڈ گرانی ایریا میں گاڑی کوچیکنگ کرنے روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی نہیں رکی، گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور مصطفی آباد ایریا میں روکنے کی کوشش کی گئی ،فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ڈرائیور رات کی تاریکی میںفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بعد از گاڑی کو چیک کرنے پر گاڑی سے کافی مقدار میں آئس شیشہ/ منشیات برآمد ہوا جاکر مقدمہ درج رجسٹر کرلیا اور مزید ملزم کی گرفتاری کی تلاش جاری ہے اس موقع پر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہا کہ ضلع قلات سے منشیات جیسے ناسور اور اس لعنت میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور منشیات کے مکمل خاتمہ تک کاروائیاں جاری رہے گی۔


