ہری پور ، گاڑی کھائی میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،3زخمی

ہری پور(صباح نیوز)ہری پور میں گاڑی کھائی میں گرگئی ، ایک ہی خاندان کے 4 افرااد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، مرنیوالوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔ہری پور کی تحصیل غازی سری کوٹ کے قریب پر کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرگیا، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں حق اور 3زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، مرنیوالوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس نے کہا کہ حادثے کی شکار گاڑی سریکوٹ سے نواحی علاقے کی طرف آرہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں