مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما پلازہ کی چھت سے گرکرجاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق ساہیوال کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار اسلام آباد میں پراسرارطور پر پلازہ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے ۔پلازہ کی چوتھی منزل سے گرنے والے اللہ یار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے میاں اللہ یار کے 4 دوستوں کو تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں