میر قدوس نے آصف زرداری سے پی پی میں شمولیت کیلئے درخواست کی، خط لکھتے وقت وہ کس کیفیت میں تھے، صابر بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر صابر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو نے خود پیپلزپارٹی میں شمولیت کی درخواست کی تھی۔ صدر آصف علی زرداری نے قدوس بزنجو سے ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا۔ عبدالقدوس بزنجو صدر آصف علی زرداری کو خط لکھتے وقت ہوش میں نہیں ہوں گے۔ عبدالقدوس بزنجو کی باپ پارٹی کے اندر کتنی سنی جاتی ہیں، سب معلوم ہے۔ صدر آصف علی زرداری بلوچستان کے عوام کے مزاج کو سمجھتے ہیں۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی ہی فتح حاصل گرے گی۔
Load/Hide Comments


